Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.
Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies......
Teri Deewangi Mera Junoon is one of the fabulous novel that get attention by readers after reading it you will love this novel. Download this novel by clicking below the given link.
If you have any queries regarding downloading let us know by commenting below. After reading this novel also leave your precious comments below and let us know about your thoughts and novel selection which type of novels would you like to read????? and which type you want to be posted here we will try to bring novels according to your choice of selection. Thanks for Reading!!!!
Sneak Peak No : 1
ہادی خود سے زیادہ یقین ہے مجھے اس پر ،آئندہ ایسی بات مت کرنا ،آبص تھوڑے غصے سے بولا۔۔۔۔
نہیں وہ فاحا نے کہا تھا کہ تو نے اس کا پھر سے یقین نہیں ۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کہ ہادی کچھ بولتا آبص غصے میں بغیر کچھ بولے اندر چلا گیا جہاں سے روح اور شفا نکل رہی تھیں ،
آبص نے اندر جا کر ڈور لاک کیا اور فاحا کے پاس چلا گیا ،
فاحا جو ابھی کچھ سوچ رہی تھی اچانک سے آبص کی طرف دیکھنے لگ گئی ،
کیا ،ہاں ،کیا مسئلہ ہے تمہیں،ہمیشہ ہر فیصلہ تم خود کر لیتی ہو ،کبھی کسی اور کی بات سنی بھی ہے تم نے ،جب دیکھو خود سے ایزیوم بھی کر لیتی ہو،کیا لگتا ہے تمہیں ہاں جب دل کرے گا دوسروں کی زندگی سے نکل جاؤ گی، جب دل کیا واپس آجاؤ گی ۔۔۔جو دل میں آیا کرتی گئی،تم مجھے بتاؤ تم خود کو سمجھتی کیا ہو،آبص غصے سے بولا
فاحا آبص،فاحا نے مختصر سا جواب دیا جو دوسرے کی زبان بند کرنے کے لیے کافی تھا ،
کیا کہا ؟؟؟؟دوبارہ بولنا،
فاحا آبص،فاحا پھر سے بولی۔۔۔۔
اوہ تو اسی لیے مجھے چھوڑ کر گئی تھی ۔۔۔۔۔آبص طنزیہ لہجہ میں بولا۔۔۔۔
وہ مجھے لگا تھا تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا لگا تھا ہاں کچھ دیر تو وہاں رک جاتی سن تو لیتی میں کیا بولوں گا ،نہیں تمہیں تو الہام ہوتا ہے ،تمہیں تو سب کی باتیں پتا چل جاتی ہیں کہ کون اب کیا بولے گا یا کرے گا،
فاحا نے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجا لی،
ہاں ہنس لو اب تم،مجھے اتنا تنگ کر کہ اب مزے لے رہی ہو،
میں تم سے ناراض ہوں اور کبھی بھی بات نہیں کرو گا سمجھ گئی نا،آبص چہرے پر ناراضگی لیے بولا۔۔۔
چلو پھر میں دوبارہ چلی جاؤں گی ،
اس بار میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا پھر سارا دن بیڈ پر رہنا،
آبص کو فاحا سے اتنے سالوں بعد باتیں کرتے ہوئے سکون مل رہا تھا اور مزہ بھی آ رہا تھا
ابھی کسی نے کہا تھا وہ مجھ سے بات نہیں کرے گا ،فاحا مسکراتے ہوئے بولی
ہاں تو پھر ٹھیک ہے میں تم سے ناراض ہوں ،
آبص نے نظریں اٹھا کر فاحا کی طرف دیکھا تو وہ رو رہی تھی ،
فاحا، فاحا تم رو کیوں رہی ہو پلیز میں تم سے ناراض نہیں ہوں تم پلیز مت روؤ،مجھے تکلیف ہوتی ہے ،
ایم سوری آبص مجھے نہیں جانا چاہیے تھا میں نے ہی غلط کیا ہے مجھے میرب کو جواب دینا چاہیے تھا ڈر کر بھاگنا نہیں،پلیز مجھے معاف کر دو پھر کبھی بھی ایسا نہیں کروں گی ،فاحا روتے ہوئے بولی۔۔۔۔
اچھا میں نہیں ہوں ناراض۔۔۔۔۔۔۔اب رونا بند کرو ورنہ پھر۔۔۔۔۔آبص دوسری بات پر زور دیتے ہوئے بولا
آبص کی بات کا مطلب سمجھتے ہی فاحا فوراً چپ ہو گئی،اور آبص سے اپنی نظریں ہٹا لیں،
اوہ تو میری بیوی کو شرم بھی آتی ہے،آبص نے فاحا کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا جو اس کی باتوں پر لال ٹماٹر بنے جا رہی تھی،
تمہیں پتا ہے تمہارے جانے کے بعد واحد ڈول ہاؤس تھا جو مجھے تمہیں یاد کرنے پر مجبور کر دیتا تھا،آبص فاحا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔
تمہیں پتا ہے وہ ڈول ہاؤس مجھے میرے بابا نے دیا تھا اور اس ڈول ہاؤس کی وجہ سے میں ان سے بہت دور ہو گئی اور وہ مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلے گئے،فاحا بھرائی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔
تمہیں پتا ہے وہ ڈول ہاؤس میرا تھا وہ مجھے بہت پسند تھا اور بابا نے وہ اپنے دوست کو دے دیا تھا،آبص فاحا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔۔
چلیں مسز آبص آپ ریسٹ کریں آپ کے شوہر نامدار کچھ دیر میں آتے ہیں،
فاحا نے مسکراتے ہوئے آبص کی طرف دیکھا جو باہر نکل گیا،
آبص باہر نکلا تو سامنے ہی شفا احمد روح اور ہادی کھڑے تھے،
کیا؟؟؟؟؟آبص سب کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
کیااااااااا؟؟؟؟؟؟ وہی تو ہم پوچھ رہے ہیں تم تو غصے میں گئے تھے اور یہ دانت کیوں نکل رہے ہیں ،احمد آبص کو دیکھتے ہوئے بولا
ہائے ہم بے چارے کنوارے کدھر جائیں،کس کو اپنا دکھ سنائیں، ہماری بھی کوئی ہوتی، ہم غصے میں جاتے اور مسکراتے ہوئے واپس آتے،ہادی دہائیاں دیتے ہوئے بولا
ہاں ہاں بس کر کمینے تیرا بھی شوق پورا ہو جائے گا ،پھر تجھے بھی پتا چل جائے گا ،
ہاں ہاں ہم تو کب سے تیار بیٹھے ہیں کوئی کچھ کرے تو صحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہادی ذو معانی الفاظ میں بولا
Teri Deewangi Mera Junoon By Hurain Fatima Last Episode