Urdu Nonvillains is a platform for all social media writers. Here you find variety of novels having different plot and concept about life of a human being who faces difficulties in every walk of life.
Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.
Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies.
Zarish Noor is one of the fabulous novel that get attention by readers after reading it you will love this novel. Download this novel by clicking below the given link.
Masoomiat By Zarish Noor
Urdu Nonvillains is a platform for all social media writers. Here you find variety of novels having different plot and concept about life of a human being who faces difficulties in every walk of life.
Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.
Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies.
Zarish Noor is one of the fabulous novel that get attention by readers after reading it you will love this novel. Download this novel by clicking below the given link.
Masoomiat By Zarish Noor
If you have any queries regarding downloading let us know by commenting below. After reading this novel also leave your precious comments below and let us know about your thoughts and novel selection which type of novels would you like to read????? and which type you want to be posted here we will try to bring novels according to your choice of
selection. Thanks for Reading!!!!!!
Sneak Peak No:1
میرال اپنی میکسی سنبھال کر جب آرام سے بیٹھ گئی ۔ تب حیدر نے پوچھا!!
چلیں ۔اس کی آواز پر میرال نے سر اٹھا کر دیکھا تو اسے خوشی تو ہوئی لیکن ساتھ ہی اپنی ازلی بے اعتمادی کی وجہ سے گھبراہٹ ہونے لگی۔
حیدر نے مرر میرال کے چہرے پر سیٹ کیا اور گاڑی آگے بڑھا دی ۔وہ وقتا فوقتا اس کے چہرے پر بھی نظر ڈال رہا تھا جو بہت پریشان لگ رہی تھی ۔ اس نے ایک بار بھی سر اوپر اٹھا کر نہیں دیکھا۔
لڑکی والوں کے ہاں پہنچ کر ان تینوں کو اس نے مین گیٹ پر اتارنا چاہا تاکہ وہ گاڑی پارک کر سکے مصطفی اور وانیہ اتر گئے اور جب میرال اترنے لگی تو سیکیورٹی گارڈ نے اسے گاڑی آگے بڑھانے کو کہا کیونکہ پیچھے بہت گاڑیوں کی رش ہو گئی تھی ۔ حیدر میرال سے بولا دروازہ بند کر لے اور گاڑی پارکنگ کی طرف لے گیا۔
گاڑی پارک کر کے حیدر نے میرل کی سائیڈ کا ڈور کھولا وہ اپنی میکسی سنبھالتے ہوۓ نکل آئی وہ سا ئیڈ پر کھڑی ہو کر اپنی میکسی ٹھیک کرنے لگی جب تک حیدر نے گاڑی لاک کی حیدر جب گاڑی لاک کر چکا تواس نے دیکھا کے میرال ابھی تک اپنی میکسی ہی ٹھیک کر رہی تھی۔
حیدر تھوڑی دیر اسے اپنے کام میں مشغول دیکھتا رہا اور ساتھ میں سیگر یٹ سلگا لیا۔ تھوڑی دیر اسے دیکھتا رہا پھر وہ اس کے پاس پنجوں کے بل بیٹھا سیگریٹ منہ میں دبایا اور پھراس کی میکسی ٹھیک کی ۔ میرال کو تو لگ رہا تھا کے وہ ابھی بےہوش ہو جاۓ گی۔
وہ میکسی ٹھیک کر کےاٹھا تو بولا ایسے کپڑے پہنا کرو جو سنبھال سکو ویسےبھی تم سادگی میں بہت پیاری لگتی ہو اس نے اس کے دوپٹے کا پلو اٹھا کراس کے سر پر رکھا اور آگے بڑھ گیا اور پیچھے اسے پریشان چھوڑ گیا۔
ایسے بننا سنوارنا تو اسےبھی پسند نہیں تھا اور نانی بھی اسے زیادہ میک اپ یا بہت ہیوی کپڑے نہیں پہننے دیتی تھی لیکن یہ میکسی اس کے لئے تائی جی بنوائی تھی شادی کے لئے اور وہ انھیں انکار نہیں کر سکتی تھی اسے کسی کا دل توڑنا نہیں آتا تھا۔
Sneak Peak No:2
وہ سر جھکاۓ رو رہی ہے۔وہ پنجوں کے بل پلٹا اس کے آگے ایک سٹول رکھ کر بیٹھا ۔
کیا ہوا ہے؟؟
اس کے پوچھنے کی دیر تھی میرال نے اور شدت سے رونا شروع کردیا۔
حیدر کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کے وہ کیا کرے۔اس نے ٹشو باکس اس کے آگے کیا ۔میرال اس نے نرمی سے اسے پکارا کیا ہوا ہے۔ مجھے نتاؤ گی تو میں کچھ کر سکوں گا نہ لیکن مجھے پتہ تو چلے کہ مسئلہ کیا ہے۔
میرا کل پیپر ہے اور میری تیاری نہیں ہے اور اب میری شادی بھی ہو گئی ہے تو میں پیپر کیسے دوں گی۔
بس یہی بات ہے یا کچھ اور بھی؟؟
اس نے اثبات میں سر ہلایا۔
اوکےبولو میں سن رہا ہوں اور کیا بات ہے؟؟
آپ بہت پڑھے لکھے ہیں اور آپ کے آفس میں بہت ساری لڑکیاں کام کرتی ہیں آپ کی کزنز بھی بہت پیاری ہیں پھر آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی؟؟
آچھا اور یہ انفارمیشن آپ کو کس نے دی ہے۔
وہ صفیہ بی کی بیٹی سلطانہ لیکن آپ اس کو کچھ مت کہئیے گا وہ بہت آچھی ہے۔
حیدر نے نرمی سے میرال کے دونوں ہاتھوں کواپنے ہاتھوں میں لیا۔ ہاں یہ سچ ہے میرے ساتھ خواتین کام کرتی ہیں اور باقی باتیں بھی صیح ہیں جہاں تک میرا خیال ہے تم یہ جاننا چاہتی ہو کے میں نے تم سے شادی کیوں کی؟
تو اس کا آسان جواب یہ ہے کے تم میری زندگی ہو تم میری پہلی نظر کی محبت ہو اگر مجھے تم نہ ملتی تو میری زندگی ادھوری تھی۔
میں تمہیں رات کو چھوڑ کر گاؤں اس لئے گیا تھا کیونکہ دادا پر جاتے ہوۓ کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا تھا۔
وہ کیسے ہیں اب ۔" میرال نے تشویش سے پوچھا۔"
ٹھیک ہیں""حیدر کو اس کا دادا کے لئے اس طرح پوچھنا بہت آچھا لگا۔"
اب رو گی تو نہیں؟
اس نے نہ میں گردن ہلائی۔حیدر سٹول سے اٹھ کر اس کے برابر بیٹھ گیا اور اسے بانہوں کے حصار میں لے لیا ۔میرال نے خود کو اس کے سپرد کردیا کیونکہ وہ جان چکی تھی کے وہ اس سے بہت پیار کرتا ہے۔
Sneak Peak No:3
میرال جب حیدر کے پاس سے گزری تو حیدر بھی اس کے پیچھے چل پڑا!!
واش روم جب تک میرال اپنے کپڑے صاف کرتی رہی تب تک حیدر پیچھے دیوار ساتھ ٹیک لگاۓ اسے دیکھتا رہا۔
وہ جوں ہی پلٹی حیدر سے کے سینے سے جا لگی وہ جلدی سے پیچھے ہو گئی۔
حیدر نے اس کے گبھراۓ ہوۓ چہرے کو بڑی فرصت سے دیکھا اور پھر اس کے ہاتھ میا موجود اس کا موبائل اس کے ہاتھ سے لے لیا موبائل لاک تھا اس نے موبائل اس کے ہاتھ میں دیا تو اس نے جلدی سے لاک کھول کر دے دیا۔
وہ سوچ رہی تھی کوئی موبائل چور ہے اس لئے بالکل خاموشی سے کھڑی تھی کے موبائل بےشک لے لے لیکن اسے جانے دے ۔
حیدر نے اس کے موبائل میں اپنا نمبر سیو کیا پھر اس کے سیل سے اپنے سیل میں کال کی پھر اسے موبائل واپس کر دیا اور اسے جانے کا راستہ دیا۔
وہ جوں ہی راستے سے ہٹا میرال بھاگنے کے انداز میں وہاں سے نکلی۔
حیدر وہی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا ہوا اور ساتھ میں سیگریٹ سلگایا اور دھیمی سی مسکراہٹ سے اپنے موبائل میں میرال کا نمبر لائف کے نام سے سیو کیا۔
میرال بھاگتی ہوئی فائقہ کی ساتھ والی کرسی میں آکر بیٹھ گئی اس کے چہرے پرہوائیاں اُڑی رہی تھیں۔۔