Tadbeer By Umme Hani

 


Urdu Nonvillains is a platform for all social media writers. Here you find variety of novels having different plot and concept about life of a human being who faces difficulties in every walk of life. 

Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.

Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies.

 Umme Hani is one of the fabulous novel that get attention by readers after reading it you will love this novel. Download this novel by clicking below the given link.


Tadbeer By Umme Hani





If you have any queries regarding downloading let us know by commenting below. After reading this novel also leave your precious comments below and let us know about your thoughts and novel selection which type of novels would you like to read????? and which type you want to be posted here we will try to bring novels according to your choice of 
selection. Thanks for Reading!!!!!!


Sneak Peak


"آپ جائیں یہاں سے ورنہ میں ۔"۔۔۔خوف کے مارے اسکی آواز کپکپانے لگی تھی


"ڈر کیو رہی ہو ماہم کیوں خوفزدہ ہو رہی ہو مجھ سے ۔۔۔میں کامران ہوں تمہارا کامی ۔۔۔۔مت ڈرو مجھ سے ۔۔۔میں معافی مانگنا چاہتا ہوں تم سے جو اس نے دن میں نے کیا ٹھیک نہیں تھا مگر عفان کے ساتھ تمہیں برداشت نہیں کر سکتا تھا ۔۔۔اس لئے وہ سب کرنا پڑا ۔۔۔۔"


"مجھے کچھ نہیں سننا ۔۔۔اگر آپ نے ایک قدم بھی آگے بڑھایا میں شور مچا دوں گی ۔"۔۔۔اسکی دھمکی پر میرے قدم وہیں رک گئے ۔۔۔ماہم کا اجنبی لہجہ میرے لئے نا قابل یقین تھا


وہ مجھے دھمکاتے ہوئے کچن سے نکل کر اوپر چلی گئ اس سے پہلے کے وہ اپنے کمرے میں جاتی میں ماہم کا ہاتھ تھام لیا اتنا اجنبی لہجہ ۔۔۔۔۔اتنا روکھا رویہ تھا ماہم کا کہ میرادل کٹنے لگا تھا


"کیا ہو گیا ہے تمہیں ماہم ۔۔۔کیوں ایسے بات کر رہی ہو مجھ سے پلیز ایسا مت کرو ۔۔۔اگر میری منگنی کو لیکر تمہیں کوئی بد گمانی ہے تو وہ بس میری مجبوری تھی ۔۔۔۔پاپا اسی صورت مجھے گھر رکھنے پر راضی تھے کہ میں شادی کر لو ۔۔۔۔مگر ماہم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے بے دردی سے چھڑوایا


"مجھے کوئی پروا نہیں کہ آپ کی زندگی میں کوئی آئے یا جائے مجھے کوئی فرق نہیں۔ پڑتا " ۔۔۔اسکا ترش لہجہ مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا تھا


"جھوٹ مت بولو مجھ سے ۔۔۔تمہیں فرق پڑتا ہے۔۔۔۔ مجھ سے ناراض ہو اس لئے ایسا کہہ رہی ہو۔۔۔۔تمہیں۔ ہونا بھی چاہیے ۔۔۔۔محبت جو کرتی ہو مجھ سے ۔۔۔۔۔میں بھی بہت چاہتا ہوں تمہیں ماہم ۔۔۔۔۔تم میرے علاؤہ کسی کی نہیں ہو سکتی اور عفان کی تو میں تمہیں کبھی ہونے نہیں دونگا ۔۔۔۔۔عفان ڈراتا ہو گا تمہیں ہے ۔۔۔۔دھمکاتا ہو گا ۔۔۔۔مجبور کرتا ہو گا تمہیں ۔۔۔۔ماہم تم زبردستی کا رشتہ نبھا رہی ہو ۔۔۔یے نا یہ ہی سچ ہے نا ۔۔"۔۔میں پتہ نہیں کون سی اپنی تسلی چاہتا تھا اس لئے ماہم کو کریدنے لگا مگر میں یہ سب کیوں چاہتا تھا یہ میں نے سوچا ہی نہیں۔
"نہیں ۔۔۔۔میں بہت خوش ہوں عفان کے ساتھ ۔۔۔بہت محبت کرتا ہے مجھ سے" ۔۔۔۔اسکی ترید نے میرا لہجہ بلند کر دیا


"اور تم ۔۔۔۔تم مجھ سے محبت کرتی ہو ۔۔۔"۔
"نہیں۔ کرتی میں آپ سے محبت جو کچھ آپ نے میرے ساتھ کیا ہے۔۔۔۔۔ میں آپ کو نفرت کے قابل بھی نہیں سمجھتی "وہ دانت پیس کر بولی


"جھوٹ مت بولو مجھ سے ۔۔۔۔۔تم میرے علاؤہ کسی کو چاہ ہی نہیں سکتی اور میں بھی صرف تم سے محبت کرتا ہوں ۔۔۔جتنی شدت سے میں تمہیں چاہتا ہوں ماہم عفان چاہ ہی نہیں سکتا ۔"۔۔۔ میں جنونی انداز سے بولنے لگا
"نہیں چاہیے مجھے آپ کی چاہت ۔۔۔جو نا مجھے عزت دے سکتی ہے ۔۔۔ نا تحفظ کا احساس ۔۔۔میں باز آئی آپکی ایسی محبت سے ۔۔۔میرے لئے میرا عفان کی کافی ہے وہ میرے ساتھ ہوتا ہے تو اپنا آپ محفوظ لگتا ہےمجھے ۔۔۔لگتا ہے کسی محفوظ قلعے میں ہوں جہاں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا" ۔۔۔۔اس کا با اعتماد لہجہ مجھے مشتعل کر گیا


"کیا کہا تم نے ۔۔۔تمہارا عفان ۔۔۔۔نہیں میری جان ۔۔۔۔کہو میرا کامران ۔۔۔۔تمہارا کامی"

Post a Comment

Previous Post Next Post