Urdu Nonvillains is a platform for all social media writers. Here you find variety of novels having different plot and concept about life of a human being who faces difficulties in every walk of life.
Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.
Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies.
Sneak Peak
"ایک بات کہوں ؟" اس کے بچوں کی طرح پوچھنے پر قیس کے لبوں پر دلفریب مسکراہٹ بکھری تھی
"بسم اللّه کرو " ہیر کے چہرے پر جھولتی لٹ کو ہاتھ سے کھینچتا وہ شرارت کر گیا
"آپ کی من مانیاں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں " وہ کب سے دل میں مچلتی بات زبان پر لے آئی احساسات کے بدلتے اب لہجے میں بھی گہرا فرق پڑا تھا وہ پھر سے تم سے آپ پر آ چکی تھی قیس بس سنجیدگی سے اس کے شکوے سن رہا تھا
"مجبور بھی تم کرتی ہو پہلی بار میں بات سمجھ کہاں آتی ہے تمہیں " جواب میں وہ سارا الزام اسی پر واپس الٹ گیا ہیر نے گھور کر اسے دیکھا پھر نظروں کا رخ باہر کی جانب پھیر گئی
"آپ پلیز مجھے گھر واپس چھوڑ دیں " گھوم پھر کر اس کی بات کا مر کز اب بھی نہیں بدلا تھا
"ہم گھر ہی جا رہے ہیں " قیس کا لہجہ ایک دم سے بدلا تھا چہرے پر سختی نا ہونے کے باوجود لہجہ بہت کچھ جتا
گیا تھا
"آپ نے اچھا نہیں کیا امی کو برا لگا ہو گا " آئمہ کی اتری شکل یاد آتے اس کا درد کچھ اور بڑھا پر قیس نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا سارا دھیان ڈرائیونگ پر مرکوز تھا
"مجھے اپنے گھر رہنے کے لیے بھی اب آپ کی منتیں کرنی پڑیں گی " آنکھوں میں پانی جمع ہوتے رم جهم جاری ہونے کو تھی اپنی سرخ ناک رگڑتی وہ معصومیت کی انتہا کر رہی تھی
"کون کم بخت آپ سے منتیں کروا رہا ہے ابھی کچھ دن رک جائیں پھر میں خود چھوڑ آؤں گا آپ کو " قیس کے نرم لہجے پر وہ کچھ دیر خاموش ہوئی پر اس کے چہرے سے دماغ میں چلتی سوچوں کو وہ اچھے سے پڑھ سکتا تھا
"ابھی کیا مسئلہ ہے؟' ہیر کے لہجے میں جھنجھلاہٹ تھی قیس نے کھینچ کر اسے اپنے قریب کیا اس سے پہلے وہ کچھ سوچ سکتی قیس کی بے رحم گرفت کے آڑے آ کر اس کے کندھے سے لگی بیچ راستے میں قیس کی حرکت پر وہ بس شرمندہ ہو کر رہ گئی اس سے پہلے وہ اس سے دور ہوتی قیس کی گرم سانسیں اس کے کان سے ٹکرائی
"میرا دل ہے تمہاری تیمارداری کرنے کا ۔۔۔ویسے بھی ایک یہی موقع ہے جب میں تمہارے دل میں اپنے لیے جگہ بنا سکتا ہوں
You know ۔۔۔۔
لڑکیوں کو خدمت کرنے والے شوہر کس قدر پسند ہوتے ہیں تمہیں مفت مل رہا ہے پھر بھی نا شکری کر رہی ہو " قیس کی بات پر وہ جو اگلا سوال تیار کیے بیٹھی تھی دل میں ہی دباتی اس سے فاصلہ قائم کر گئی جب کچھ سوچتے ہوۓ پھر بولی
"میں نے آپ کو معاف نہیں کیا ابھی تک " وہ چہرے پر خفگی سجائے کندھے پر پڑا دوپٹہ درست کرتے ہوۓ بولی جب قیس نے ہنستے ہوۓ اسے دیکھا
"واقعی ؟" پہلے والی جون میں لوٹتا وہ اب اسے چھیڑنے کے موڈ میں تھا ہیر نے اسے نظر انداز کرتے باہر کے مناظر پر نظریں ٹکالیں جب گاڑی کو اچانک سے بریک لگا ہیر نے چونک کر قیس کو دیکھا
"مجھے لگتا ہے میں نے تم سے ٹھیک طریقے سے معافی مانگی نہیں ابھی تک اس لیے تو تم مجھے معاف نہیں کر پا رہی اس معافی کے بعد مجھے پوری امید ہے تم میری ہر غلطی بھلا دو گی " قیس نے ہیر کو آنچ دیتی نظروں میں رکھتے اس کے ہوش ٹکانے لگا دیے جو اس کی باتیں سن کر نا محسوس انداز میں اب دروازے سے چپکی بیٹھی تھی
"مجھے لگتا ہے میری طبیعت خراب ہے ہمیں گھر چلنا چاہیے " ہیر نے بات بدلی
"پہلے میں معافی مانگ لوں پھر ضرورت پڑی تو ہسپتال چلے جائیں گے تمہارے نام کا بیڈ اب بھی خالی ہو گا " ہیر کے دوپٹے کا کونہ وہ انگلی میں لپیٹتا معنی خیزی سے بولا ایک ہاتھ اس کے کندھوں سے گزار کر سیٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرتا وہ اس کی طرف جھکا جب وہ ہڑبڑا کر جلدی سے بولی
"میں نے معاف کیا آپ کو " اس کی جلد بازی پر قیس نے خود کو داد کی
"ارے معافی تو مانگنے دو پہلے " وہ باز اب بھی نہیں آ رہا تھا ہیر کا رنگ لٹھے کی مانند سفید ہوا جسے دیکھ قیس پیچھے ہونے کے لیے اس کی سیٹ کا سہارا لینے کو کچھ آگے ہوا
"کوئی ضرورت نہیں ہے " اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے وہ زور سے چلائی اس کی حرکت پر نا چاہتے ہوۓ بھی وہ بتیسی کی نمائش کرتا ہیر کا ہاتھ تھام کر لبوں سے لگا گیا
ہیر اس کی عادتیں بگاڑ رہی تھی اور وہ خوشی خوشی بگڑنے بھی دے رہا تھا اسے بخوبی اندازہ تھا جو مرض اسے لا حق ہونے کو تھا اس کی دوا دنیا میں اور کسی طبیب کے پاس نہیں تھی سوائے پاس بیٹھی لڑکی کے ۔۔۔ پر وہ خوش تھا اسے محبّت اپنی بیوی سے ہوئی تھی جس کے ساتھ اس کا پاكیزه رشتہ جڑ چکا تھا سدا کے لیے کبھی نا ختم ہونے کے لیے۔۔۔
Dil Teri Dastaras Main By Esha Khan
If you have any queries regarding downloading let us know by commenting below. After reading this novel also leave your precious comments below and let us know about your thoughts and novel selection which type of novels would you like to read????? and which type you want to be posted here we will try to bring novels according to your choice of selection. Thanks for Reading!!!!!!