Novel Name
Mohabbat Sitamgar Ki
Writer
Rija Mujahid
Category
Hate / Love
Most Attractive Sneak Peak Of Mohabbat Sitamgar Ki By Rija Mujahid
"Tell Zaman Baba that we had a marriage and this is our legitimate child," Merab cried, holding Zaman's arm. "Uncle, I have nothing to do with your beloved Kalmohi daughter. I am going back to London tomorrow. Please end this sin and get her married quickly." Auntie pushed Merab away with hatred and went into the room. Merab went to Zaman's room at 2 am. "For God's sake, Zaman, don't do this. This child is yours. I am married to you." But that night too, Zaman harassed her many times and the next day she went to Dubai. Five years later, she returned after establishing a business. She was shocked to see two identical children in her uncle's house who were carbon copies of her.
Merab's sobs had stopped and tears were continuously flowing down her cheeks. She went forward, crying, held Zaman's arm tightly, and stood in front of her father and started to mutter. She was crying loudly and confessing her marriage to Zaman and telling Baba that the child growing in her womb was Zaman's and that they were husband and wife. Seeing Merab's condition, Zaman looked at her for a moment, but then with a cold, cold shock, he released his arm from her hand...
Zaman refused in front of everyone and said, "This girl's mind is damaged, I have nothing to do with her, nor do I know of any marriage or child." Merab was stunned by Zaman's open denial and her helplessness increased further. Zaman stood in front of his uncle Jan, seething with anger and looking at Merab with hateful eyes, he said, "I have nothing to do with this woman, she is lying."
He told Uncle Jan in clear words... "I am going back to London tomorrow and I have no intention of staying here. You guys should quickly end this sin of his and get him married wherever you want and throw him out of this house." As soon as he finished speaking, Zaman gave a strong blow in anger and left Chacha Jan and Merab in the same situation and walked towards his room with quick steps...
Expressions of anger and hatred deepened on Chacha Jan's face. He saw Merab sitting on the ground in front of him crying, who had cut off the nose of his family, and in a fit of anger, he kicked her hard. Merab fell to the side in pain and shock, but Chacha Jan's heart did not melt at all. He shouted angrily and said, "You are a stain on my name and on our family's honor, I wish you had died as soon as you were born." He grabbed Merab's arm by the hair and dragged her to a dark room nearby...
He threw her inside and locked her from the outside so that she could not show her appearance to anyone. At two o'clock in the morning, there was a deep silence everywhere in the mansion, when Merab somehow managed to cry and gather courage and escape from her father's imprisonment. She walked towards Zaman's room with fearful and trembling steps and opened the door and entered. Seeing Zaman in front of her, she burst into tears once again and sat at his feet. Merab held Zaman's feet and started crying and praying to God...
"Zaman, for God's sake, don't do this, this child is yours and I am married to you, have mercy on me and my children." She was repeatedly begging Zaman and pleading with him to accept the truth in front of everyone, but her voice was only heard by the walls of the room. When Zaman saw Merab sitting at his feet, not a single feeling of pity arose in his heart, but instead he laughed contemptuously and started shooting arrows of ridicule at Merab.
"Now what is the use of coming here in the dark of the night and crying, when you have become a spectacle in front of everyone?" Zaman mocked her helplessness and did not listen to her, but despite all this, his intention changed. Taking advantage of Merab's compulsion, he forcibly asserted his full right to be her husband that night too, and Merab remained completely silent about his insensitivity and cruelty. She went into deep shock at Zaman's behavior and lay down in a corner of the room, exhausted, as if there was no life left in her.
The next morning, when the sun rose, Zaman did not even look at Merab, who was lying on the floor, exhausted and defeated. He leaves her in this helpless state in the room, picks up his belongings and quietly leaves the house. All the family knew that he was going to London, Zaman changed his mind at the last minute and took a flight to Dubai instead of London and left the country so that he could get away from all this spectacle, Merab's tears and the questions of the family and no one could reach him...
Uncle Jan stood in front of Merab, full of anger and started putting severe pressure on her to get rid of the child at all costs because she could not bear the burden of this illegitimate child. He threatened and threatened Merab, but Merab, crying, put her hand on her stomach and flatly refused. She swore while crying that this was not a sin but Zaman's legitimate child and that she would give her life but would not let anything happen to her child...
At the same time, Zaman's uncle was also there. Seeing Merab's anguish and helplessness, he was moved from within and felt pity for Merab, because he felt that there was a deep secret hidden in this story. Uncle Jan's anger was now touching the limits of hatred and madness. He did not listen to Merab and ordered the servants of the mansion to enter her.
" زمان بابا کو بتائیں ہم نے نکاح کیا تھا یہ ہماری جائز اولاد ہے " میرب نے روتے ہوئے زمان کا بازو تھام کر فریاد کی " چاچو جان میرا آپکی لاڈلی کلموہی بیٹی سے کوئی لینا دینا نہیں میں تو کل واپس لندن جا رہا ہوں یہ گناہ ختم کروا کر اسکی جلدی سے شادی کروادیں۔۔ " تایا جان نے نفرت سے میرب کو ٹھوکر ماری اور کمرے میں چلے گئے۔ میرب دو بجے رات کے زمان کے روم میں گئی " زمان خدا کے لیے مت کریں یہ بچہ آپکا ہے میں آپ کے نکاح میں ہوں" مگر اس رات بھی زمان نے کئی بار اسے تنگ کیا اور اگلے دن دوبئی چلا گیا پانچ سال بعد بزنس ایسٹابلش کرکے لوٹا تو چچا کے گھر میں دو ہمشکل بچے دیکھ ٹھٹھک گیا جو اسی کی کاربن کاپی تھے۔۔۔۔
میرب کی ہچکیاں بندھ چکی تھیں اور آنسو اس کے گالوں پر مسلسل بہہ رہے تھے۔ اس نے روتے ہوئے آگے بڑھ کر زمان کا بازو مضبوطی سے تھام لیا اور اپنے بابا کے سامنے کھڑے ہو کر گڑگڑانے لگی۔ وہ اونچی آواز میں روتے ہوئے اپنے اور زمان کے نکاح کا اعتراف کر رہی تھی اور بابا کو بتارہی تھی کہ اس کے پیٹ میں پلنے والا بچہ زمان کا ہی ہے اور وہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ میرب کی حالت دیکھ کر زمان نے ایک لمحے کے لیے اس کی طرف دیکھا، لیکن پھر سردمہر بنتے ہوئے جھٹکے سے اپنا بازو اس کے ہاتھ سے چھڑ والیا۔۔۔۔
زمان نے سب کے سامنے بالکل صاف انکار کر دیا اور کہنے لگا کہ " اس لڑکی کا دماغ خراب ہو گیا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی نکاح یا بچے کو جانتا ہوں۔۔" میرب زمان کے اس کھلے انکار پر ہکا بکا رہ گئی اور اس کی بےبسی مزید بڑھ گئی۔ زمان غصے سے تلملاتے ہوئے اپنے چچا جان کے سامنے کھڑا ہوگیا اور میرب کی طرف نفرت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگا کہ " میرا اس کلموہی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہی ہے۔"
اس نے چچا جان کو صاف لفظوں میں بتادیا۔۔۔ " میں کل ہی واپس لندن جا رہا ہوں اور میرا یہاں رکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آپ لوگ جلدی سے اسکا یہ گناہ ختم کروائیں اور جہاں دل چاہے اس کی شادی کروا کے اسے اس گھر سے دفع کریں۔" اپنی بات ختم کرتے ہی زمان نے غصے میں ایک زور دار جھٹکا دیا اور چچا جان اور میرب کو اسی حال میں چھوڑ کر تیز قدموں سے اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔۔۔
چچا جان کے چہرے پر غصے اور نفرت کے تاثرات گہرے ہو گئے۔ انہوں نے اپنے سامنے زمین پر بیٹھی روتی ہوئی میرب کو دیکھا، جس نے ان کے خاندان کی ناک کٹوادی تھی، اور شدید غصے میں آکر اسے زور سے ایک ٹھوکر ماری۔ میرب درد اور صدمے سے تڑپ کر ایک طرف گری لیکن چچا جان کا دل بالکل نہیں پگھلا۔ وہ غصے سے چلاتے ہوئے کہنے لگے کہ " تو میرے نام پر اور ہماری خاندانی غیرت پر ایک بد نامی کا دھبہ ہے ، کاش تو پیدا ہوتے ہی مر جاتی۔" انہوں نے میرب کا بازو بالوں سے پکڑا اور اسے گھسیٹتے ہوئے پاس موجود ایک اندھیرے کمرے میں لے گئے۔۔۔
اسے اندر پھینکا اور باہر سے تالا لگا دیا تاکہ وہ کسی کو اپنی شکل نہ دکھا سگے۔ رات کے دو بجے حویلی میں ہر طرف گہرا سناٹا تھا، جب میرب کسی طرح رورو کر اور ہمت کر کے اپنے باپ کی قید سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ وہ ڈرتے اور کانپتے ہوئے قدموں سے زمان کے کمرے کی طرف بڑھی اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گئی۔ زمان کو اپنے سامنے دیکھ کر وہ ایک بار پھر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور اس کے پیروں میں بیٹھ گئی۔ میرب نے زمان کے پاؤں پکڑ لیے اور روتے ہوئے خدا کا واسطہ دینے لگی۔۔۔
" زمان خدا کے لیے ایسا مت کریں، یہ بچہ آپ ہی کا ہے اور میں آپ کے نکاح میں ہوں، مجھ پر اور اپنی اولاد پر رحم کریں۔" وہ بار بار زمان کے سامنے گڑ گڑا رہی تھی اور التجا کر رہی تھی کہ وہ سب کے سامنے سچ قبول کرلے، لیکن اس کی آواز بس اس کمرے کی دیواروں تک ہی رہ گئی۔ زمان نے اپنے پیروں میں بیٹھی میرب کو دیکھا تو اس کے دل میں رحم کا ایک جذبہ بھی پیدا نہ ہوا، بلکہ اس نے الٹا حقارت سے ہنستے ہوئے میرب پر طنز کے تیر چلانے شروع کر دیے۔
" اب یہاں رات کے اندھیرے میں آکر رونے دھونے کا کیا فائدہ، جب سب کے سامنے تماشا بنا تھا تو بن گئیں۔" زمان نے اس کی بے بسی کا مذاق اڑایا اور اس کی ایک نہ سنی، لیکن اس سب کے باوجود اس کی نیت بدل گئی۔ اس نے میرب کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس رات بھی زبردستی اس پر اپنے شوہر ہونے کا پورا حق جتایا اور میرب اس کی اس بےحسی اور ظلم پر بالکل خاموش ہوگئی۔ وہ زمان کے اس رویے پر گہرے صدمے میں چلی گئی اور نڈھال ہو کر کمرے کے ایک کونے میں پڑی رہ گئی، جیسے اس کے اندر زندگی کی کوئی رمق ہی باقی نہ رہی ہو۔
اگلی صبح جب سورج نکلا تو زمان نے میرب کی طرف ایک نظر بھی نہ دیکھا، جو اسی طرح نڈھال اور ہاری ہوئی فرش پر پڑی تھی۔ وہ اسے اسی بے بسی کی حالت میں کمرے میں چھوڑ کر اپنا سامان اٹھاتا ہے اور چپ چاپ گھر سے نکل جاتا ہے۔ سب گھر والوں کو یہی معلوم تھا کہ وہ لندن جا رہا ہے،،، زمان نے آخری وقت پر اپنا ارادہ بدل لیا اور لندن کے بجائے دبئی کی فلائٹ لے کر ملک سے باہر نکل گیا تاکہ وہ اس سارے تماشے، میرب کے آنسوؤں اور خاندان والوں کے سوالوں سے دور ہو سکے اور کوئی بھی اس تک نہ پہنچ سگے۔۔۔۔
تایا جان غصے سے بھرے ہوئے میرب کے سامنے آکھڑے ہوئے اور اس پر شدید دباؤ ڈالنے لگے کہ وہ ہر حال میں اس بچے کو ضائع کر دے کیونکہ وہ اس ناجائز اولاد کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے میرب کو ڈرایا اور دھمکایا، لیکن میرب نے روتے ہوئے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ لیا اور صاف انکار کر دیا۔ اس نے روتے ہوئے قسم کھائی کہ یہ گناہ نہیں بلکہ زمان کی جائز اولاد ہے اور وہ اپنی جان دے دے گی لیکن اپنی اولاد کو کچھ نہیں ہونے دے گی۔۔۔
اسی دوران زمان کے چچا جان بھی وہاں موجود تھے، وہ میرب کی یہ تڑپ اور بے بسی دیکھ کر اندر سے ہل گئے اور ان کے دل میں میرب کے لیے ترس آگیا، کیونکہ وہ محسوس کر رہے تھے کہ اس کہانی میں کوئی گہرا راز چھپا ہے۔ تایا جان کا غصہ اب نفرت اور جنون کی آخری حدوں کو چھو رہا تھا، انہوں نے میرب کی ایک نہ سنی اور حویلی کے ملازمین کو حکم دیا کہ اسے گھسیٹتے ہوئے حویلی کے مرکزی دروازے کی طرف لائے اور اسے باہر کی طرف دھکیلتے ہوئے سخت لہجے میں بولے۔۔ " آج کے بعد تمہارا اس گھر اور اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے، تم جہاں چاہو جا کر مرو،،، ہمارے لیے تم اسی دن مر گئی تھیں جب تم نے یہ حرکت کی تھی۔"
میرب دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور اپنے تایا جان کے سامنے ہاتھ جوڑنے لگی۔۔۔
" خدا کے لیے مجھے اس حالت میں رات کے اندھیرے میں باہر نہ نکالیں، میں کہاں جاؤں گی، میرا اس دنیا میں آپ لوگوں کے سوا کوئی نہیں ہے، لیکن تایا جان کا دل پتھر کا ہو چکا تھا اور انہوں نے منہ دوسری طرف پھیرلیا۔" اسی لمحے چچا جان جو کافی دیر سے یہ سب دیکھ رہے تھے اور جن کا دل میرب کی اس حالت پر خون کے آنسو رورہا تھا، وہ تایا جان کے سامنے آکر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے میرب کا سر اپنے ہاتھ سے ڈھانپتے ہوئے تایا جان سے کہا
" بھائی صاحب بس کر دیں، اگر زمان نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا ہے اور آپ نے بھی اسے ٹھکرا دیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسے سڑک پر مرنے کے لیے چھوڑ دیں، آخر یہ بھی ہمارے ہی خون کا حصہ ہے۔ " تایا جان نے چڑ کر کہا۔۔ " اگر تمہیں اس گناہ کا اتنا ہی درد ہے تو لے جاؤ سے اپنے ساتھ،،، لیکن یاد رکھنا کہ پھر میرا تمہارے ساتھ بھی کوئی رشتہ نہیں رہے گا۔" چچا جان نے بنا کسی خوف کے میرب کو زمین سے اٹھایا، اس کے آنسو پونچھے اور اسے سہارا دے کر حویلی کے دوسرے حصے کی طرف لے گئے جہاں ان کا اپنا گھر تھا، اور میرب کو اپنے گھر کے اندر لے جا کر پناہ دے دی اور اس سے وعدہ کیا کہ جب تک وہ زندہ ہیں، کوئی بھی اسے یا اس کے بچے کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ زمان دبئی پہنچتے ہی خود کو کارو باری مصروفیات میں بری طرح الجھا لیتا ہے تاکہ اسے ماضی کا کوئی چہرہ یاد نہ آئے۔
CLICK BELOW THE DOWNLOAD LINK TO GET MOHABBAT SITAMGAR KI BY RIJA MUJAHID
CLICK BELOW THE DOWNLOAD LINK TO GET MOHABBAT SITAMGAR KI BY RIJA MUJAHID
Download
CLICK BELOW THE MEDIAFIRE DOWNLOAD LINK TO GET DOWNLOADED LINK OF NOVEL
CLICK BELOW THE MEDIAFIRE DOWNLOAD LINK TO GET DOWNLOADED LINK OF NOVEL
Mediafire Download Link
Introduction Of Novel
Mohabbat Sitamgar Ki is a romantic social novel that revolves around intense emotions, complicated relationships, and the trials of love. The story follows the journey of the main characters as they face misunderstandings, hardships, and the cruelty of circumstances. Despite the pain and obstacles, the novel highlights the power of true love, patience, and trust.
Introduction Of Writer
Rija Mujahid is an emerging Urdu fiction writer who has gained popularity among readers of contemporary Urdu romantic novels. Her writing style is simple, engaging, and emotionally rich, making her stories appealing to young readers. She often explores themes of love, destiny, heartbreak, forgiveness, and the challenges faced by relationships.
