You are at right place for reading Ab Se Tmhara Dill Mera Howa. Urdu Nonvillains is a platform for all social media writers. Here you find variety of novels having different plot and concept about life of a human being who faces difficulties in every walk of life.
Each story has its own moral every story teaches us a new lesson as it contains experience of every human life.
Here you find revenge based, Islamic based, Rude hero, Doctor, Lawyer based with many more exciting tragedies.
Ab Se Tmhara Dill Mera Howa is one of the fabulous novel that get attention by readers after reading it you will love this novel.
Novel Name
Ab Se Tmhara Dill Mera Howa
Writer
Mehwish Khan
Category
Village Based Novel
Most Attractive Sneak Peak Of Ankahi Ab Se Tmhara Dill Mera Howa
” جان یہ کیا بچوں والی ضد ہے ؟ “۔۔۔عقبہ نے اسکے برابر بیٹھتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔
”کیا ضد کی ہی میں نے؟۔۔۔۔ آپ کی بات مان تو رہی ہوں “۔۔۔۔۔۔جان نے اکھڑے لہجے میں بیزاری سے کہا ۔۔۔
”ہاں ۔۔۔۔۔میری ایک اور بات مان کر یہ کپڑے بھی پہن لوں۔۔۔۔۔۔۔ آنٹی اتنی خوشی سے لاٸی ہے ۔۔۔۔۔ تم نہیں پہنوں گی تو انہیں برا لگے گا نہ “عقبہ نے اسے سمجھانے کی غرض سے نرمی سے کہا ۔۔۔
”میں ۔۔۔۔میں یہ کپڑے نہیں پہن سکتی انکا تو وزن ہی اتنا ہے ۔۔۔۔سنبھالے گا کون ؟“۔۔۔۔آنٹی کے برے لگنے کی بات پر وہ کچھ نرم پڑی تھی، الجھن بھرے انداز میں بولی ۔۔۔
”تم سنبھال لوں گی ، میری جان ذرا سے کپڑے نہیں سنبهال سکتی کیا؟“ ۔۔۔۔۔عقبہ نے مسکراہٹ دباتے ہوۓ اُسے کپڑے پہننے کی طرف راغب کیا ۔۔۔جس پر اسکے چہرے پر کشمکش کے تاثرات تھے ۔۔۔
”تم یہ کپڑے پہنوں گی تو ریان کو بھی اچھا لگے گا “۔۔۔۔۔عقبہ مسکرایا ۔۔۔۔۔یہ کہہ کر عقبہ نے اپنے پاٶں پر خد کلہاڑی ماردی ۔۔۔۔
”میں یہ کپڑے بالکل نہیں پہنوں گی ، میری بلا سے بھاڑ میں جاۓ ریان “۔۔۔۔جان نے ایک دم غصے میں ہٹ دھرمی سے انکار کیا۔۔۔۔
”جان بری بات ہے“۔۔۔۔ عقبہ نے سرزنش کی۔۔
”تم صرف یہ ڈریس پہن لوں۔۔۔۔۔ کوٸی تمہیں کسی اورچیز پر بالکل فورس نہیں کرے گا “۔۔۔۔
”ہاں ایمان دیکھو صرف یہ ڈریس پہن لوں ورنہ لوگ کتنی باتیں بناۓ گے ۔۔۔۔
اور سب کے سامنے عقبہ کو شرمندگی ہوگی نہ کہ انکی بہن نے کپڑے کیسے پہنے ہوۓ ہیں “۔۔۔۔ہانی جو کب سے خاموشی سے کھڑی انکی باتیں سن رہی تھی ، جان کو مانتے دیکھ کر سمجھاتے ہوۓ اسکے پاس آکر بولی ۔۔۔۔
”کیا مطلب۔۔۔۔۔ آپ مجھ پر شرمندہ ہوگے “۔۔۔۔ہانی کی بات پر ایک رنگ اسکے چہرے پر آکر گزر گیا ، اسے ریان کی بہت پہلے کہی باتیں یاد آٸی تو اسے سخت تکلیف ہوٸی ۔۔۔۔
”جان دیکھو“ ۔۔۔۔عقبہ نے اسکے چہرے پر تکلیف کے تاثرات دیکھ کر اسے سمجھانا چاہا تو اسنے بیچ میں ہی ٹوک دیا ۔۔۔
”نہیں صحیح ہے ۔۔۔۔۔بھابھی صحیح کہہ رہی ہے آپ کو مجھ پر شرمندگی ہوگی ۔۔۔تو پھر اس ریان کو بھی ہوگی ۔۔۔۔میں اب تو بالکل نہیں پہنوں گی یہ کپڑے اسے کہے اگر وہ یہ مجھے اس شرمندگی کے ساتھ قبول کرے گا تو ٹھیک ہے ورنہ میری طرف سے بھاڑ میں جاۓ ۔۔۔۔وہ ایک دم غصے سے پھٹ پڑی ، آنسو اسکی آنکھوں میں جھلملانے لگے ۔۔۔۔۔۔
”جان بالکل بھی کوٸی تم پر شرمندہ نہیں ہے ہانیہ کے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا “۔۔۔۔عقبہ نے اسکے دونوں ہاتھ پکڑ کر سمجھانے کی کوشش کی تو وہ ایک دم رونا شروع ہوگٸی جس پر ہانی نے پریشانی سے عقبہ کو دیکھا تو وہ اسے باہر جانے کا کہہ کر جان کے آنسو صاف کرنے لگا ۔۔۔۔
”یہی مطلب ہے مجھے معلوم ہے ، مجھے کسی سے شادی نہیں کرنی ۔۔۔۔۔
وہ بھی مجھے یہی بولتا تھا ، اب دوبارہ بولے گا ۔۔۔۔۔
میں اپنے گھر کو چھوڑ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو چھوڑ کر نہیں جاٶں گی ،
میں وہاں آپ سب کے بغیر کیسے رہوں گی ، وہاں تو کوٸی بھی نہیں ہوگا “۔۔۔جان ہچکیوں سے روتے ہوۓ کہنے لگی ، عقبہ اسے ساتھ لگاۓ چپ کروانے لگا ۔۔۔
یہ چیز تو اسنے سوچی ہی نہیں تھی وہ اس گھر سے رخصت ہوجاۓ گی تو پہلے والے حق کے ساتھ روز اسکے ساتھ نہیں رہے گی ۔۔۔۔
اس سے اب ضد کون کرے گا ، رات کو اسکے کمرے میں ڈر لگنے کا وجہ سے کون آۓ گا ۔۔۔وہ شیک بنا کر ناشتے میں کس کو دے گا ۔۔۔۔
یہ بہن بیٹیوں کو گھر چھوڑ کر کیوں جانا ہوتا ہے ، اگر انہیں جانا ہی ہوتا ہے تو اپنی اتنی عادت ہی نہ ڈالا کرے ۔۔۔کہ انکے جانے سے تکلیف ہو ۔۔۔۔۔دو آنسو عقبہ کی آنکھوں سے گرے جسے اسنے غیر محسوس انداز میں صاف کیا ۔۔۔
”میری جان ادھر دیکھو ، اب بس بالکل نہیں رونا ، تمہیں یہ کپڑے نہیں پہننے تو بالکل مت پہنوں ، ریان کو میری بہن کو لیکر جانا ہے تو ایسے ہی لیکر جاۓ اب خوش “۔۔۔۔عقبہ نے نرمی سے اسکا چہرہ اونچا کرکے آنسو صاف کیے ۔۔۔۔جس پر وہ روتے ہوۓ مسکرادی۔۔
”عقبہ رٸیلی لوز یو “۔۔۔۔۔۔عقبہ نے اسکے ماتھے پر شدت سے پیار کیا ۔۔۔۔۔وہ اسکے جانے کی وجہ سے ایک دم بہت اداس ہوگیا تھا ۔۔۔
”اینڈ یو آر ماٸی ہیرو ، آٸی لو یو سو مچ “۔۔۔۔۔جان نے اسکےسینے پر سر رکھتے ہوۓ کہا جس پر وہ مسکرادیا ۔۔۔۔۔۔
CLICK BELOW THE DOWNLOAD LINK TO GET AB SE TMHARA DILL MERA HOWA BY MEHWISH KHAN
Download
CLICK BELOW THE MORE NOVELS LINK TO GET BEST COLLECTION OF NOVELS
Mediafire Download Link
CLICK BELOW THE BEST NOVELS WEBSITE LINK TO GET VAST COLLECTION OF BEST NOVELS
Best Novel Website
If you have any queries regarding downloading let us know by commenting below. After reading this novel also leave your precious comments below and let us know about your thoughts and novel selection which type of novels would you like to read????? and which type you want to be posted here we will try to bring novels according to your choice of selection. Thanks for Reading!!!!!!